پرویز خٹک کے بیان پر افسوس ہوا

پرویز خٹک کے بیان پر افسوس ہوا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان نے کہاکہ پرویز خٹک بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان دینے آئے اس پر بہت افسوس ہوا۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پرویز خٹک کو بانی پی ٹی آئی نے عزت دی اور خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بنایا، صدیوں میں کم موقع ملتا ہے کہ قوم کے لیڈر کے ساتھ کھڑا ہوا جائے ،مجھے افسوس ہے پرویز خٹک پر، ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا،چیف جسٹس اور 13 ججز کے سامنے عیاں ہے کہ پی ٹی آئی کو مجبور کیا گیا کہ وہ سنی اتحاد میں جائیں،ملک کی سب سے بڑی جماعت کو مجبور کیا گیا کہ وہ آزاد الیکشن لڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں