ایئرٹکٹس کے ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے ، ایاٹا کا وزیرخزانہ کو خط

ایئرٹکٹس کے ٹیکس میں اضافہ واپس  لیا جائے ، ایاٹا کا وزیرخزانہ کو خط

لاہور (نیوز رپورٹر )وفاق کی جانب بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر مختلف قسم کے ٹیکس عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ دیا اور ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بجٹ میں اچانک بین الاقوامی ہوائی سفر کے ٹکٹس پر ٹیکس 150 فیصد تک بڑھایا گیا ہے ، اس عمل سے پاکستان کیلئے ہوائی سفر اور سیاحت میں کمی ہوگی، ٹکٹس پر ٹیکس میں أضافے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو چند ماہ قبل اعتماد میں لینا لازمی ہوتا ہے ،ٹیکس میں اچانک اضافہ عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ، حکومت فیصلہ واپس لے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں