مخصوص نشستوں پر فیصلے کے بعد بات کریں گے :فضل الرحمن

مخصوص نشستوں پر فیصلے کے  بعد بات کریں گے :فضل الرحمن

ڈی آئی خان (آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے ۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خود مختیار ہو کر سوچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے ، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں، معاوضے تک نہیں دیئے گئے ، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں