ٹریکٹروں کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک اضافہ

ٹریکٹروں کی قیمت میں  5 لاکھ روپے تک اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر سے )بجٹ اثرات زرعی شعبے تک پہنچ گئے ، ٹریکٹروں کی قیمت میں پانچ لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ٹریکٹر ساز ادارے نے نئے نرخ جاری کر دئیے ۔

 نئے ریٹس کے تحت قیمت میں 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔50 ہارس پاور کے چھوٹے ٹریکٹر کی قیمت 2 لاکھ دو ہزار روپے اضافہ سے 22 لاکھ 22 ہزار روپے ،60 ہارس پاور ٹریکٹر کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار روپے اضافے سے 29 لاکھ 81 ہزار روپے ،75 ہارس پاور ٹریکٹر 3 لاکھ 25 ہزار سے 4 لاکھ 37 ہزار روپے اضافہ سے 48 لاکھ روپے میں ملے گا۔85 ہارس پاور ٹریکٹر 4 لاکھ 74 ہزار روپے اضافہ سے 52 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں