الیکشن ٹربیونل کی منتقلی کافیصلہ غلط آرڈیننس قانون بن گیا:چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ

الیکشن ٹربیونل کی منتقلی کافیصلہ غلط  آرڈیننس قانون بن گیا:چیف  جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس میں وکلا کے دلائل جاری رہے ،درخواست گزار علی بخاری ، وکلا شعیب شاہین ، سجیل سواتی اور الیکشن کمیشن حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست گزار وکیل سے کہا آپ اپنی پٹیشنز دیکھ لیں کہ پھر اُن پر کیا کرنا ہے ، وکیل نے کہا ہم اپنی درخواستوں میں ترمیم کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا ٹربیونل منتقلی کا فیصلہ غلط ہے میں بہت واضح کہہ رہا ہوں، یہ بات واضح ہے کہ جو پہلے آرڈیننس تھا اب وہ قانون بن گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے سجیل سواتی سے کہا آپ نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 151 کو الگ سے چیلنج کیا ہے ، الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا معاملہ الگ ہے اور قانون میں تضاد کا معاملہ الگ ہے ، ہم پہلے ٹربیونل کی تبدیلی کے حوالے سے سماعت کریں گے ،قانون میں تضاد کا معاملہ الگ ہے اس کو الگ سنیں گے ، عدالت نے سماعت آج 1:30 بجے تک ملتوی کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں