رہائی کا بتایا گیا ، جیل کے اندرونی گیٹ سے باہر نکلی تو اندھیرے میں نیب ٹیم کھڑی تھی :بشریٰ بی بی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق خاتون اول بشری ٰبی بی نے کہا ہے کہ نیب کیسز سے نہیں ڈرتی، پہلے بھی اتنے کیسز بنائے ایک اور بنا لیا ہے۔
اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہوں ۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری کے بعد اپنے پہلے بیان میں اڈیالہ جیل میں اپنی گرفتاری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کی رہائی ہوگئی ہے ، جب باہر آئی تو کہا گیا کہ آپ کو گیٹ نمبر 3 سے رہا کر رہے ہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ جب اندرونی گیٹ سے باہر نکلی تو آگے اندھیرے میں نیب ٹیم کھڑی تھی، انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر کہا کہ گرفتاری دینے کو تیار ہوں، پہلے بھی توشہ خانہ کیس میں از خود گرفتاری دی تھی۔