آؤٹ سورس کی گئی مہر ایکسپریس کا کرایہ 220فیصد بڑھادیا گیا

آؤٹ سورس کی گئی مہر ایکسپریس کا کرایہ 220فیصد بڑھادیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)نجی کمپنی نے آؤٹ سورس کی گئی ٹرین کاکرایہ غیرقانونی طور پر 220فیصد بڑھادیا۔نجی کمپنی نے راولپنڈی سے ملتان براستہ میانوالی جانے والی مہر ایکسپریس کا کرایہ بڑھایا جس سے مسافروں کومشکلات کا سامناہے ،غیر قانونی اضافے پر ریلوے حکام کو بھی بتایا گیا مگر وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

 ریلوے کی طرف سے جاری کرایہ کے مطابق مہرایکسپریس کا 145کلومیٹر تک زیادہ سے زیادہ کرایہ 200روپے ہے ،کمپنی کو 10فیصد اضافے کی اجازت ہے مگر کرایہ بڑھا کر 200 کی بجائے 740روپے وصول کیاجارہاہے ۔ اس طرح جہاں ریلوے کا کرایہ 150 بنتا ہے وہاں 450روپے لیاجارہاہے ۔راولپنڈی سے جنڈ کا کرایہ 150جبکہ نجی کمپنی 450روپے لے رہی ہے ۔گولڑہ شریف سے چھب کا کرایہ 200ہے کمپنی 740روپے وصول کررہی ہے ،ترنول سے جھمٹ کاکرایہ 200روپے ،کمپنی 690روپے لے رہی ہے ۔ ریلوے ترجمان نے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہاکہ سی ای او نے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے ۔ اضافی وصولی ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں