ڈکیتی مزاحمت پرشہری قتل ملزم 10لاکھ لوٹ کرفرار

ڈکیتی مزاحمت پرشہری قتل ملزم 10لاکھ لوٹ کرفرار

تلونڈی،الہ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے شہری کو گولیاں مارکرقتل کر دیا اور 10 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،اہلِ علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔۔۔

 ڈی پی او قصور اور ایس ڈی پی او جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،تحقیقات جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ جیتی والا کوٹ قائم شاہ کا رہائشی حاجی محمد نجی بینک سے 10 لاکھ نقدی لیکر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے مراٹیاں کے نزدیک 10 لاکھ نقدی چھین لی، مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے پیٹ اور ٹانگوں پر فائر ماردیئے ،جس کے نتیجہ میں حاجی محمد موقع پر جا ن کی بازی ہار گیا ۔مقامی تھانے میں بیٹے علی کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں