ڈاکو لوٹ مار کرتے رہے ،چوربھی سرگرم ،کئی شہری کنگال

ڈاکو لوٹ مار کرتے رہے ،چوربھی سرگرم ،کئی شہری کنگال

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات،موبائل فون، 3 کاریں، 5 موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

بتایاگیاہے کہ شمالی چھائونی میں ڈاکو جمیل سے 1 لاکھ 15 ہزارروپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں امجد سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، یکی گیٹ میں عطا اللہ سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں مقصود اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے ، طلائی زیورات اور موبائل فون،شیرا کوٹ میں رفیق اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے ،زیورات اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں منظور سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں ماجدسے اڑھائی لاکھ روپے اورموبائل فون،گرین ٹاؤن میں صابرسے 2 لاکھ 40 ہزارروپے اور موبائل فون،راوی روڈ پر فہد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،مغلپورہ میں خاورسے 2 لاکھ 12ہزار روپے اور موبائل فون،ہئیرمیں عادل سے 1 لاکھ 8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ چورجنوبی چھاؤنی،ماڈل ٹاؤن اورہنجروال سے کاریں جبکہ مانگا منڈی، گڑھی شاہو، شفیق آباد، غالب مارکیٹ اور فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں لے کر رفوچکر ہوگئے ۔ لاہور میں سبزہ زار پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ، ماسٹر چابی سے گاڑی چوری کر نے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں عوام اور دکانوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے ملزموں سے 2بغیر لائسنسی پستول بمعہ گولیاں ، چوری کی گئی آلٹو گاڑی اور لاکھوں روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ۔ملزموں کی شناخت عمران، ثانیہ اور زبیدہ کے نام سے ہوئی جوکئی وارداتوں میں مطلوب تھے ،پولیس نے انہیں مخبری پر واردات کیلئے چھپ کر بیٹھے ہوئے پکڑلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں