’’ہماری تو عید ہو گئی ‘‘

’’ہماری تو عید ہو گئی ‘‘

راولپنڈی(آئی این پی)پی ٹی آئی کی ممبران قومی اسمبلی کنول شوزب اور زرتاج گل نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ہماری عید ہوگئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں 78 نشستیں واپس ملنے پر ہماری جدوجہد کو سراہا ۔بانی پی ٹی آئی نے صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور یاسمین راجہ کا ذکر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں