تحریک لبیک دھرنا:فیض آباد انٹرچینج تیسرے روز بھی بند

تحریک لبیک دھرنا:فیض آباد انٹرچینج تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد(آئی این پی)جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فیض آباد میں مرکزی شاہراہ پر تحریک لبیک کے کارکنوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔۔۔

 تحریک کے کارکنوں نے فیض آباد انٹرچینج کو چاروں طرف سے مکمل بند کر رکھا ہے جس کے باعث مری سے راولپنڈی اور پشاور سے لاہور جانے والی ٹریفک مکمل بند ہے، متبادل روٹس کا اعلان کیا گیا تھا تاہم شہریوں کو تنگ راستوں کے باعث سفر میں مشکلات درپیش ہیں۔ چھوٹے فاصلے طے کرنے میں بھی گھنٹہ لگ جاتا ہے ۔سڑکیں بلاک ہونے سے شہریوں کو دفتر پہنچنے میں مشکل پیش آ رہی اور سرکاری ملازمین کی حاضری بہت کم ہے کیونکہ وہ بمشکل دفتر پہنچ پارہے۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ تحریک لبیک کے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے ابھی متعلقہ حکام کے تحریری احکامات نہیں ملے ۔ٹریفک پولیس کے اہلکار کے مطابق ٹریفک کسی بھی صورت میں رواں رکھنے کے احکامات ملے ہیں مظاہرین سے ایکسپریس وے خالی کرانے کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں