محرم:آج اور کل موبائل سروس جزوی معطل

محرم:آج اور کل موبائل  سروس جزوی معطل

لاہور (سیاسی نمائندہ) آج نویں اور کل دسویں محرم الحرام پرپنجاب کے 17 اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر بند ، معطل ہو گی۔

موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک معطل ہوگی ،کسی بھی شہر میں مکمل طور پر سروس معطل  نہیں کی جائے گی۔لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہو گی۔ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں بھی موبائل سروس بحال رہے گی۔جن اضلاع میں سروس معطل ہوگی ان میں گوجرانوالہ، نارووال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر ،منڈی بہائوالدین، وزیر آباد ، راجن پور ،فیصل آباد، بہاولنگر ،حافظ آباد شامل ہیں ۔ راولپنڈی میں 28 ، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 مقامات پر موبائل سروس معطل رہے گی۔لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں6 مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی۔امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری طرف عاشورہ کی تیاری اور پرامن انعقاد کیلئے اہم پیشرفت ہوئی جس کے تحت پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے مکمل تیاری کے تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کر لیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل، لائیو مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا۔تمام مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے فوج اور رینجرز کے خصوصی دستوں کی تعیناتی، نقل و حمل اور قیام کا اہتمام مکمل کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں