سپریم کورٹ :4ایڈہاک ججزکی تقرری کا19جولائی کوفیصلہ

سپریم کورٹ :4ایڈہاک ججزکی تقرری کا19جولائی کوفیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں 4ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو ہوگا، اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے طلب کیا۔

ایڈہاک ججز کیلئے سپریم کورٹ کے چار ریٹائرڈ ججز جسٹس (ر)مشیر عالم، جسٹس (ر)مقبول باقر،جسٹس(ر)مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس (ر) طارق مسعود کے نام تجویز کئے گئے ہیں ،چاروں ریٹائرڈ ججز کے نام چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تجویز کئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا۔ 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے ، سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں