تحریک لبیک کافیض آباددھرنا جاری،راستے بدستوربند

تحریک لبیک کافیض آباددھرنا جاری،راستے بدستوربند

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )فلسطین کے حق میں اوراسرائیل کے خلاف تحریکِ لبیک پاکستان کا فیض آباد فلائی اوور پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا۔ جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد نے بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھرنے میں شرکت کی اور تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی۔

تحریکِ لبیک پاکستان نے لبیک یا اقصیٰ مارچ نکالتے ہوئے فیض آباد پہنچ کر اپنے تین مطالبات تسلیم ہونے تک فیض آباد فلائی اوور پر دھرنا دے رکھا ہے ، فیض آباد سے ٹریفک کے تمام راستے بند ہیں تاہم چوتھے روز شرکاء دھرنانے ایمبولینس سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دیدی ،اس کے باوجود راولپنڈی سے اسلام آباد اور لاہور مری جانے ا ور آنے والی ٹریفک بلاک رہی، شہری متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں،تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی نے واضح کیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم ادھر ہی بیٹھے رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں