تحریک عدم اعتماد، پیپلزپارٹی کیساتھ رابطے کیلئے تیار ہیں :لطیف کھوسہ

تحریک عدم اعتماد، پیپلزپارٹی کیساتھ  رابطے کیلئے تیار ہیں :لطیف کھوسہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن )کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی سے بات چیت کاعندیہ دیدیا ۔یہ بات پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انکا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے تیار ہے ، ہماری فارم 47 کو لے کر شکایات زیادہ تر مسلم لیگ (ن )اور ایم کیوایم کو دی جانے والی سیٹوں سے متعلق ہیں۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے 11 ججز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی پارٹی ہے اور رہے گی، مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست بھی انہی ججوں کے سامنے لگے گی اور اس کی قبولیت کا امکان بہت کم ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں