حکومت کا سیاسی جماعت پر پابندی لگانا شکست کا اعتراف :شاہد عباسی

 حکومت کا سیاسی جماعت پر پابندی لگانا شکست کا اعتراف :شاہد عباسی

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی اقدام کی بات وزیراعظم پر جاتی ہے ۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کا مینڈیٹ مشکوک ہو وہ کیسے دوسروں پر آرٹیکل 6لگائیں گے ۔کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔پارٹیوں پر پابندی کی کوششیں ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں ۔سیاسی حکومت کا دوسروں پر پابندی لگانا شکست کا اعتراف ہے ۔پابندی والے فیصلے پر حکومت کی بد نامی میں مزید اضافہ ہو گا ۔سپریم کورٹ کا مخصوص نشستو ں سے متعلق فیصلہ بالکل ٹھیک ہے ۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف حکومت نے جتنے کیسز بنائے عدالتوں نے ختم کر دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں