گوجرانوالہ: کار سواروں کی فائرنگ ، 3 مخالفین کو قتل کردیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر )تھانہ کھیالی کے علاقہ گوندلانوالہ چوک میں دن دیہاڑے کار سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین مخالفین کو قتل جبکہ راہگیر کو شدید زخمی کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے مقدمہ قتل کے سلسلہ میں مظہر،ذیشان اور عبدالرؤف خان عدالت میں تاریخ پیشی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ گوندلانوالہ چوک میں دن دیہاڑے کار سوار ملزموں نے ان پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے مظہر اور ذیشان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عبدالرؤف خان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،راہگیر شانی شدید زخمی ہو گیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے ۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔