ایبٹ آباد:غربت سے تنگ ماں نے اپنے 3بچوں کے گلے کاٹ دئیے ،ایک جاں بحق

ایبٹ آباد:غربت سے تنگ  ماں نے اپنے 3بچوں کے  گلے کاٹ دئیے ،ایک جاں بحق

ایبٹ آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر میں غربت سے تنگ ماں نے اپنے تین بچوں کے گلے کاٹ دئیے ۔ایک جاں بحق،2کو زخمی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ہاجرہ بی بی زوجہ واجداپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔جمعرات کو اس نے اپنے بیٹوں پانچ سالہ عبدالہادی،تین سالہ عبدالمعیداور9 ماہ کے عبدالرافع کو چھری سے ذبح کردیا، عبدالرافع موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوئے ۔وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں