مخصوص نشستیں:ججز کمیٹی کی نظرثانی اپیل مقرر کرنیکی مخالفت

مخصوص نشستیں:ججز کمیٹی کی نظرثانی اپیل مقرر کرنیکی مخالفت

اسلام آباد(نمائندہ دنیا، مانیٹر نگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی 3رکنی ججز کمیٹی نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست مقررکرنے کی دو ایک کی اکثریت سے مخالفت کردی، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نظر ثانی درخواست نمبر لگا کر ججز کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی درخواست مقرر کرنے کی حمایت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے تفصیلی فیصلہ آنے سے پہلے درخواست مقرر کرنے کی مخالفت کی،دونوں ججز نے مسلم لیگ ن کی نظرثانی درخواست د و ماہ بعد مقررکرنے پر اتفاق کیا،کمیٹی کے اکثریتی ارکان کی رائے ہے کہ ججز دو ماہ کی چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور دستیاب نہیں ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں