نوازشریف کا مشاورت کیلئے اتحادیوں سے خود رابطوں کا فیصلہ

نوازشریف کا مشاورت کیلئے اتحادیوں سے خود رابطوں کا فیصلہ

مری (نمائندہ دنیا ،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے اور سیاسی صورت حال پر اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد از سر نو سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ن لیگ کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گااوریہ رابطے نوازشریف خودکرینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین،مولانافضل الرحمن ،ایم کیوایم اورعوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔صدرمسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف گزشتہ روز چھانگلہ گلی سے براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد روانہ ہوگئے ، نواز شریف گزشتہ تین ہفتے سے چھانگلہ گلی میں اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر تھے جبکہ مریم نواز 5روزسے ان کے ساتھ تھیں ،وزیر اعظم شہباز شریف بھی کئی روز تک چھانگلہ گلی اور ڈونگا گلی میں قیام کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں