شاہ محمود کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی درخواست مسترد

شاہ محمود کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی درخواست مسترد

لاہور(کورٹ رپورٹر)9مئی کے کیسوں میں انسداد دہشت گرد ی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی۔۔۔

عدالت کا شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا شاہ محمود قریشی جیل ٹرائل میں خود پیش  ہوں،حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کی جانب سے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، نوٹس صنم جاوید کو موصول ہو گیا، عدالت نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا،انسداد دہشت گرد ی عدالت کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات کے ٹرائل میں شاہ محمود قریشی،اعجاز چودھری ، ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمود الرشید ،خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل و دیگر نئے ملزموں کا ضمنی چالان 29 جولائی کو طلب کر لیا ،عدالت نے ضمنی چالان پیش کرنے میں تاخیر پراظہار برہمی کیا،ضمنی چالان پیش ہونے پر تمام ملزموں پر دوبارہ فرد جرم عائد ہو گی ،شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے ،راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات اورزمان پارک اور مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمنی چالان طلب کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں