پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری کیلئے بلایاگیا آج کابینہ کا اجلاس ملتوی

 پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری کیلئے  بلایاگیا آج کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کئے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جانی تھی۔بتایا گیا ہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری بھی لی جانی تھی۔تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں