پختو نخوا اسمبلی :مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد منظور

پختو نخوا اسمبلی :مراد سعید کو  تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد منظور

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )کے پی اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف قائم مقدمات فوری ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

 قرارداد حکومتی رکن سہیل  آفریدی نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراد سعید کو امن کی بحالی کے لئے خدمات پر تمغہ شجاعت دیا جائے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا، مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں