گڑھی شاہو پھاٹک پر مال گاڑی کی زد میں آکر 6 راہگیر زخمی

 گڑھی شاہو پھاٹک پر مال گاڑی کی زد میں آکر 6 راہگیر زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکے علاقے گڑھی شاہو میں مال گاڑی کی زد میں آکر 6 راہگیر زخمی ہوگئے ۔ پھاٹک سے مال گاڑی گزرنے کے بعد جب عملے نے گیٹ ٹریفک کیلئے کھولا تو گاڑی کے چار ڈبے الگ ہو کر ریورس ہوگئے ۔

حادثہ میں موٹر سائیکل ڈبوں کے نیچے پھنس گئی۔عینی شاہدین اورریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ڈی ریل ہونے پر مال گاڑی کی زد میں آکر 6راہگیر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو عملے کے مطابق زخمیوں کی شناخت فضا عمر ،عارفہ عمر،نبیل عمر ،غنی عمر کے نام سے ہوئی۔حادثے کے بعد ڈی ایس لاہورکی سربراہی میں ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، امدادی کارروائیاں شروع کردیں، سی ای او ریلوے نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ واقعے سے ریلوے ٹریفک میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں