ٹی ٹی پی خطے کیلئے بڑا خطرہ،پارا چنار واقعہ پرا یرانی بیان غیر ضروری:دفتر خارجہ

ٹی ٹی پی خطے کیلئے بڑا خطرہ،پارا چنار واقعہ پرا یرانی بیان غیر ضروری:دفتر خارجہ

اسلام آباد (وقائع نگار)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا اسرائیلی مہم جوئی سے خطے میں جنگ کو تقویت ملے گی، اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاکستان اسرائیلی کی خطے میں مہم جوئی اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ، اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے ، پاکستان حماس کے سربراہ ااسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتاہے ، اسرائیلی کارروائیوں نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں، ٹی ٹی پی وقت کے ساتھ ساتھ خطے کیلئے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہے ۔ پارا چنار واقعہ پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے ۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے ، پاکستانی عوام لبنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تہران میں اسماعیل ہنیہ کا قتل غیر مستحکم خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے ، اکتوبر2023سے اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف دہشتگردی کی مہم شروع کررکھی ہے ،اقوام متحدہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرائے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ٹی ٹی پی افغانستان کے اندر سے حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے ، تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کے اندر سے معاونت حاصل ہے ۔ممتاز زہرا نے کہا پاکستان انصاف کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا، 5اگست کومقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں