چیف جسٹس کو دھمکیاں لگانے والا ایک اور ملزم گرفتار

پاکپتن (خبرنگار،سٹی رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کے سر کی قیمت لگانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم نے ویڈیو بیان کے ذریعے چیف جسٹس کا سر لانے والے کو 60 لاکھ کی پراپرٹی دینے کا اعلان کیا تھا، تھانہ صدر پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والے ملزم عبدالرحمان اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کر کے دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔