ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان سونا1400روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا ،ادھرایک تولہ سونا1400روپے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 278.66 روپے کاہوگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 280.49روپے پرآگیا۔