سوشل سیکٹر افیئرز کے نام سے نیا ڈویژن بنانے کی سفارش

سوشل سیکٹر افیئرز کے نام سے  نیا ڈویژن بنانے کی سفارش

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ برائے وفاقی وزارتیں نے سوشل سیکٹر افیئرز کے نام سے نیا ڈویژن بنانے کی سفارشات تیار کی ہیں۔

کمیٹی سفارشات کے مطابق سوشل سیکٹر اور سوشل امور سے متعلق مختلف ونگ بنا کر مذکورہ وزارت کے ماتحت کر دیئے جائیں، تجویزہے کہ ابتدائی طور پر وزارت قومی صحت کو تحلیل کر کے سوشل سیکٹر افیئرز ڈویژن کا ونگ بنا دیا جائے ، مذکورہ ونگ بین الاقوامی سطح اور صوبائی حکومتوں کے مابین صحت کے متعلق معاملات کے حوالے سے کوآرڈی نیشن کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں