40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان برآمد کرنیکی سفارش

40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان برآمد کرنیکی سفارش

اسلام آباد(دنیا نیوز، اے پی پی)شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی۔شوگر ایڈوائزری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کا مشترکہ اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا۔

 اعلامیہ کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار چینی کی برآمد کا معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ای سی سی کو ملک میں شوگر انڈسٹری کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی برآمد کی اجازت منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی۔رانا تنویر حسین نے مزید بتایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایکسپورٹ کی مدت 45 دن سے بڑھا کر 60 کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں