فارغ بیٹھے 51عدالتی افسروں کی مختلف عدالتوں میں تعیناتی

فارغ بیٹھے 51عدالتی افسروں کی مختلف عدالتوں میں تعیناتی

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہورہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فارغ بیٹھے 51عدالتی افسروں کو مختلف عدالتوں میں تعینات کردیا۔

 ججز کے ریٹائرڈ اور سپریم کورٹ میں تقرری ہونے کے بعد متعلقہ عدالتی عملہ 5،5سال سے فارغ تھا ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے واضح کیا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی عدالتی افسر یا ملازم فارغ نہیں بیٹھے گا ،سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور فارغ بیٹھے عدالتی عملہ کی صلاحتیوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا ، قبل ازیں لاہورہائیکورٹ میں ججز کے ریٹائرڈ ہونے یا سپریم کورٹ میں تقرر ہونے کے بعد عدالتی عملے کو واپس پول میں بھیج دیا جاتا تھا اور نئے جج کی تقرری تک ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ سے لیکر نائب قاصد تک عملہ 5،5سال تک فارغ بیٹھا رہتا تھا،جس پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سخت نوٹس لیا اور ان کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دیا،بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 51 عدالتی افسروں کو مختلف عدالتوں میں تعینات کر دیا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں