کرپشن الزامات علی امین گنڈا پورمستعفی ہو جائیں :فیصل کنڈی
اسلام آباد،سرگودھا (سٹاف رپورٹر، نمائندہ دنیا ، نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔
ندیم افضل چن کے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر نے علی امین گنڈاپور کو چارج شیٹ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ رہا تھا صوبے میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے ریٹ مقرر ہیں ، اب تو پی ٹی آئی کے وزرا نے بھی کہہ دیا کہ کرپشن ہو رہی ہے ۔ دریں اثنا گورنر کے پی کے نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھانہ کی تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے ،پارلیمنٹ پانچ سال پورے کرے گی ،قبل ا ز وقت الیکشن کا ا مکا ن نہیں اور کسی ٹیکنو کریٹ حکو مت کی بھی گنجا ئش نہیں ۔