پاکستان لا کلرک شپ پروگرام،سپریم کورٹ نے درخواستیں طلب کر لیں
اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے پاکستان لا کلرک شپ پروگرام کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
سپریم کورٹ کے پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان نے ایک سال کے دورانیہ کیلئے لا کلرک کی اسامیوں کا اعلان کیا ہے جن کی تعیناتی اکتوبر 2024 سے ہو گی ۔ اہلیت ، شرائط اور درخواست فارم سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ خواہش مند امیدوار 25 اگست سے قبل اپنی درخواست جمع کرائیں۔