پی ٹی آئی کا کل لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے کل 5اگست کو لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 5 اگست 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف لاہور میں پیر کے روز احتجاج کرے گی، لاہور کے صوبائی حلقوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔