اسلام آباد: سکیورٹی گارڈ 47ہزار، عام ورکر کی37ہزار تنخواہ

اسلام آباد: سکیورٹی گارڈ 47ہزار، عام ورکر کی37ہزار تنخواہ

اسلام آباد (عادل تنولی )اسلام آباد میں صنعتی ورکرزکیلئے بڑی خوشخبری، عام ورکرز کی ماہانہ تنخواہ 37ہزار سکیورٹی گارڈ کی تنخواہ 47ہزار رو پے مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

 ضلعی انتظامیہ کے ذیلی ادارے انڈسٹریز اینڈ لیبر ویلفیئر نے حکومتی احکامات پر ورکرز اورسکیور ٹی گارڈز کی ماہانہ ڈیوٹی اورتنخواہ کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاڑی دار ورکرز کو8گھنٹے کام کی اجرت 1423روپے دیہاڑی، ہفتے میں ایک چھٹی اور ماہانہ 37ہزار رو پے مقرر کی گئی ہے جبکہ نجی کمپنیوں کے سکیور ٹی گارڈز کو 12گھنٹے ڈیوٹی کی 47ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور ہفتے میں دو چھٹیاں دینا ہوں گی، ڈائریکٹر لیبر اینڈ و یلفیئر اسلام آباد مہرین بلوچ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے عملدرآمد کیلئے متعلقہ دفاتر کو ہدایا ت جا ری کر دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں