حاجی امتیاز کو 12 اگست کوعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

حاجی امتیاز کو 12 اگست کوعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو بازیاب کروا کر 12 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ جب حکم تھا کہ حاجی امتیاز کو عدالت میں پیش کرنا ہے تو کیوں نہیں کیا گیا ؟ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حاجی امتیاز گوجرانولہ جیل میں ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی امتیازکو تو آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا گیا،یہ کہانی گھڑی گئی کہ حاجی امتیازائیرپورٹ سے فرار ہو رہے تھے ،ائیر پورٹ سے کوئی ایسے ہی تو فرار نہیں ہوتا، ہوائی ویزا، پاسپورٹ اور ٹکٹ ہوتی ہے ، یہ ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ،ان پر جھوٹے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں، ہراساں کیا جا رہا ہے کہ وہ وفاداریاں تبدیل کریں، وفاداریاں کسی نے تبدیل نہیں کرنی، ان کو منہ کی کھانی پڑے گی، جس نے حاجی امتیاز کو حراست میں رکھا ان کا حساب لیں گے ،اکتوبر تک حکومت والے ایسے ہی بھاگیں گے جیسے حسینہ واجد بھاگی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں