انارکلی ،نصیرآباد،شادباغ اور ہنجروال میں ڈاکے

انارکلی ،نصیرآباد،شادباغ اور ہنجروال میں ڈاکے

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے گئے ۔

نصیرآباد میں ادریس سے 1لاکھ 55ہزار روپے ،موبائل فون، شادباغ میں غفار سے ایک لاکھ 45ہزار روپے ،موبائل  فون، انارکلی میں حاجی سلامت سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے ،موبائل فون،ہنجروال میں تاثیر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شیراکوٹ اور رائے ونڈ سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ گلبرگ سمن آباد، ٹاؤن شپ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں