9مئی واقعات میں دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں:رانا ثنا اللہ

9مئی واقعات میں دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں،ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا عدالتی نظام کسی کو سزا دینے کے قابل نہیں ہے۔

،9مئی واقعات سے متعلق کسی کوبھول ہے کہ کس نے کئے ہیں، سب کونظرآرہاہے 9مئی واقعات کس نے کئے ہیں،مجرم آپ کے سامنے ہے ،عدالتی نظام میں کیس دائر کرنے کے بعد سٹے آجاتا ہے ۔انگلینڈ میں 3 دن میں سزائیں دی گئیں،یہاں30دن میں وکیل پیش نہیں ہوتا،فرق دیکھناچاہیے کون سسٹم درست کرنا چاہتا ہے کون خراب کرکے ملک کابھٹہ بٹھانا چاہتا ہے ۔ اب سپریم کورٹ نے سب کرناہے ،تحقیقات بھی انہوں نے کرنی ہیں،آئین میں ترمیم سپریم کورٹ نے کرنی ہے تو فوجی عدالتوں کا بھی فیصلہ کردیں،اگرسپریم کورٹ نے انہیں بری کرنا ہے توکردیں،ہم بالکل بے بس نہیں،اپنے حصے کا کام کرنے کو تیار ہیں،عدلیہ اوراداروں کو اپنے حصے کا کام کرناچاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں