امام مسجد نبویؐ کا فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ و امامت مولانا فضل الرحمن کا عشائیہ

امام مسجد نبویؐ کا فیصل مسجد میں  نماز جمعہ کا خطبہ و امامت مولانا فضل الرحمن کا عشائیہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ، سٹاف رپورٹر ) امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح البدیر نے فیصل مسجد میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کرائی ۔

نماز جمعہ میں جڑواں شہروں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شیخ صلاح البدیر نے خطبہ جمعہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت، خیر کو عام کرنے کی روش، تفرقہ بازی سے اجتناب اور امت کے اتحاد پر روشنی ڈالی ، انہوں نے پاکستان کے استحکام ،خوشحالی ، غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے مصائب کے خاتمے کیلئے دعا کی ، مزید برآں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی امام مسجد نبویؐ سے ملاقات کی۔ بعدازاں امام مسجد نبویؐ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الر حمن کی رہائش گاہ پر گئے ۔ جہاں انکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سمیت سعودی وفد ان کے ہمراہ تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں