سوشل میڈیا:تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ملنی چاہئے:وزیر داخلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ملنی چا ہئے ۔ وزیر داخلہ نے لندن میں برطانوی ہم منصب اویٹ کوپر سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ اور کریمنلز مقدمات میں لیگل معاونت پر تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ غیرقانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لئے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے ۔ وزیر داخلہ نے پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں ۔اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ نے کہا برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے ۔وفاقی وزیرداخلہ برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔