ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دونگا:وزیر اعلیٰ گنڈا پور

 ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دونگا:وزیر اعلیٰ گنڈا پور

پشاور( نیوز ایجنسیاں )وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کاا ہم اقدام، پولیس،ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے آن ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو مفت پلاٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 پاک فوج اور ایف سی کے شہدا کے ورثاء کو بھی پلاٹس دیئے جائیں گے ، وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کاکہناہے کہ پلاٹس الاٹمنٹ کا آغاز سرکاری ہائوسنگ سکیموں میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے ، شہداکے ورثا کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے ، شہدا نے ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے جو قربانیاں دی ہیں ان کا کسی صورت بدلہ نہیں  چکایا جا سکتا، وزیر اعلیٰ نے ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں واقع ہائوسنگ سکیموں میں دستیاب پلاٹوں سے شہدا کے خاندانوں کو الاٹمنٹ جلد کرنے کی ہدایت کی ہے ،یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ ہائوسنگ کے اجلاس میں کیا گیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ، وہ کسی کھاتے میں ہی نہیں ،گورنر کا جو کردار ہے وہ ادا نہیں کررہے ،وہ غلطی سے گورنر بنے ہیں ۔معدینات صوبے کے لیے ریڑھ کی ہڈی بن سکتی ہیں،وفاق سے خیرات نہیں مانگ رہا ،صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، سرکاری خزانہ میرے باپ کا نہیں، ارشد ندیم نوجوانوں کے لیے مثال ہے ، اپنی جیب سے انعام دونگا ۔ ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں