جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائیں گے :بلاول

جمہوری اصولوں کی پاسداری  یقینی بنائیں گے :بلاول

کراچی(اے پی پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور مساوات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری یقینی بنائیں گے ،1973 کا آئین ملک کے مستقبل کے لئے متفقہ لائحہ عمل ہے ۔

یوم آزادی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط بناکر ملک کی ترقی اور اتحاد کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے ، 14اگست کادن چیلنجوں کا سامنا کرنے اور اپنے ماضی سے سیکھنے کا بھی دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، ہماری جماعت قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی دلدل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے ، آئیے ہم ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہوں اور اپنی مشترکہ اقدار پر کاربند رہیں،ہم متحد ہوں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے اور تمام پاکستانیوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں