13بلدیاتی افسروں کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ،سیاسی نمائندہ)محکمہ بلدیات پنجاب کے 13 افسران کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمانہ پروموشن کمیٹی کے 22 جولائی کے اجلاس میں افسران کی ترقیوں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16 کے 13 پراجیکٹ اسسٹنٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز گریڈ 17 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پراجیکٹ اسسٹنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ترقی پانے والوں میں اختر جاوید ندیم،محمد طارق،عبدالحمید آزاد،نذیر احمد، محمد نعیم احمد مقبول، محمد رفیع، شیر افگن،صداقت علی،ضمیر حسین، جاوید اقبال، اعجاز احمد، مختار احمد اور محمد رمضان شامل ہیں۔دریں اثناپنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کر دئے ۔ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ راشد ارشاد کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تعیناتی کے منتظر عدیل تصورکو ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ذیشان ندیم ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔تعیناتی کے منتظر سرمد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔