لاکھوں کے ڈاکے ،شہریوں سے زیور،موبائل فونز چھین لیے

لاکھوں کے ڈاکے ،شہریوں سے زیور،موبائل فونز چھین لیے

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونزودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

شالیمار میں لطیف سے 2 لاکھ 10 ہزار وموبائل ،گلبرگ میں جعفر سے 2 لاکھ وموبائل ،سبزہ زار میں  ناصر سے ایک لاکھ 80ہزار و موبائل ،قلعہ گجر سنگھ میں وقار سے ایک لاکھ 70ہزار وموبائل ،کاہنہ میں سعید سے 1 لاکھ 50ہزار و موبائل فون،مسلم ٹائون اے بلاک میں یاسر سے 85ہزار و موبائل ، نولکھا میں بابر سے 65 ہزار وموبائل چھین لوٹ لیا گیا۔ہنجروال اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ ساندہ، راوی روڈ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں