وزیر داخلہ اور لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ ، چند روز میں ملاقات طے

وزیر داخلہ اور لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک  رابطہ ، چند روز میں ملاقات طے

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت پاکستان لیاقت بلوچ کا وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی اگلے چند روز میں لاہور یا اسلام آباد میں ملاقات طے پا گئی ، معاہدہ پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے معلوم کیا آپ کے حافظ صاحب کہاں ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا حافظ نعیم الرحمن پورے ملک کے دورے پر ہیں تاکہ معاہدہ کے مطابق عوام کو لازماً ریلیف ملے اور حکومت غفلت نہ کرے ۔وزیر داخلہ نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے حوالے سے بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں