میں یہیں ہوں ،حکومت آرٹیکل 6لگا کر دیکھ لے :علوی

میں یہیں ہوں ،حکومت  آرٹیکل 6لگا کر دیکھ لے :علوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق صد ر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ آرٹیکل 6 اگر لگاکر اپنی خوشی بھی پوری کر لیں۔۔۔

 یہ  1500 کیسز چلا چکے ہیں مزید بھی کیس بنا دیں،یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکے دوران ایک سوال کے جواب میں عارف علوی نے کہا میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہونگا،آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ، میں بھی یہیں ہوں، عارف علوی نے کہاکہ ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں،میری پرائیویٹ گفتگو کسی کو حق نہیں سننے کا،عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ وہ جلد باہر آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں