آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کا کیلنڈر جاری، پاکستان شامل نہیں

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کا کیلنڈر جاری، پاکستان شامل نہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست کاکیلنڈر جاری کردیا گیا ۔

دستاویزات  کے مطابق 28 اگست کوآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساؤکا ایجنڈا شامل ہے ، ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔ پاکستان کو بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہرکرچکے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے کیلنڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے ۔معاشی ماہرین کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کربھی ایجنڈا شامل کیاجاسکتا ہے ۔واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں