15پولیس افسر تبدیل،آصف امین پہلے ڈی پی او مری تعینات

15پولیس افسر تبدیل،آصف امین پہلے ڈی پی او مری تعینات

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر،سیاسی نمائندہ)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا حکم جاری کر دیا ہے۔

 15 سینئر پولیس افسران کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔آصف امین کو پہلے ڈی پی او مری تعینات کر دیا گیا ہے ۔اختر فاروق کو ڈی پی او میانوالی ، ندیم عباس ڈی پی او ننکانہ صاحب، کیپٹن (ر) بلال افتخار کو ڈی پی او جھنگ، راشد ہدایت کو ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے ۔ طارق عزیز ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو پنجاب، زنیرہ اظفر ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی، صبا ستار ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی،ساعد عزیز ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور،محمد معاذ ظفر ایس پی سپیشل برانچ لاہور، حسن بن اقبال ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ لاہور ،مغیث احمد سی ٹی او مری، اویس علی اے ایس پی مری، محمد وقار عظیم ڈی ایس پی گلبرگ فیصل آباد اور ارشد محمود کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت نے 7 افسروں کے تبادلے کر دئیے ۔بارک اللہ کو سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا،عامر محمود کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔شبیر احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کر دیا گیا۔ماجد بن احمد کو ڈپٹی سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔افتخار ساہو کو سیکرٹری ایگریکلچر جنوبی پنجاب کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔عظمت محمود کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرجنوبی پنجاب کا بھی اضافی چارج،نادیہ ثاقب کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں