قلعہ عبداللہ :ریلے میں پھنسے 7 افرادکو ایکسیویٹر ڈرائیور نے بچالیا

قلعہ عبداللہ :ریلے میں پھنسے 7  افرادکو ایکسیویٹر ڈرائیور نے بچالیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد کو مقامی ایکسیویٹر ڈرائیورمحب اللہ نے جان پر کھیل کر بچالیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے سیلابی ریلے میں فیملی کو بچانے پر ایکسیوٹر ڈرائیور کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔بہادر ڈرائیور محب اللہ کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے وہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث پھنس گئی تھی، میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے کو کہا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے ، جس کے بعد میں جلدی سے بھاگا اور کسی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر گھر سے ایکسیویٹر سٹارٹ کرکے سیلابی ریلے کے مقام پر دوبارہ پہنچا اور کوشش کر کے بچوں اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔ محب اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں تھا، اللہ نے ہم سب کی مدد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں