مری :نوازشریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی، سیلفیاں بنائیں

مری :نوازشریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی، سیلفیاں بنائیں

مری(دنیا نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کو مری میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا۔

 نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے ، نواز شریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی، نوجوانوں نے نواز شریف سے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنائیں۔لیہ سے آئے نوجوان نے کہا سر ! جئیں گے مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،  ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے ، اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیراعظم کے طور پر نہ دیکھ لوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں