2024الیکشن:نوجوان ووٹرز کا تاریخی 48فیصد ٹرن آئوٹ

2024الیکشن:نوجوان ووٹرز کا تاریخی 48فیصد ٹرن آئوٹ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے عام انتخابات 2024میں نوجوانوں کی شمولیت کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔

 رپورٹ کے مطابق نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا جوکہ ملکی تاریخ میں نوجوانوں  کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے ،پلڈاٹ کے مطابق 2024 کے انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آئوٹ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ تھا اور نوجوان ووٹرز کا ٹرن آئوٹ مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ سے بھی زیادہ رہا،مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں کم تھا لیکن نوجوانوں کے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوا، الیکشن میں 18 سے 35 سال کے رجسٹرڈ ووٹرز 44.2 فیصد تھے ، پیپلزپارٹی نے 2018 میں 18 فیصد اور 2024 میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودئیے ، جبکہ پی ٹی آئی نے 2018 میں 17 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دئیے تھے ۔ ایم کیوایم نے 2018 میں17 فیصد اور 2024 میں 19 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دئیے ، مسلم لیگ ن نے 2018 میں13 فیصد اور 2024 میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودئیے ، اس کے علاوہ ٹی ایل پی نے 2018 میں 36 فیصد اور 2024 میں 28 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دئیے ، 48 فیصد نوجوانوں کے مطابق ملک کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے ، 45 فیصد نوجوانوں کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری جبکہ 31 فیصد کے مطابق ملک کا سب سے بڑا چیلنج مذہبی انتہا پسندی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں